جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق صاحب نے کل منصورہ لاہور میں خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ
" میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر پاکستان میں حقیقی احتساب ہوگیا تو ایوان خالی ہو جائیں گے ، اور جیل بھر جائیں گے بلکہ موجودہ جیلوں کی تعداد بھی کم پڑ جاۓ گی "
واضح رہے کہ نیب نے کرپشن کے کیسز میں مطلوب جن سیاستدانوں کے ناموں کی لسٹ جاری کی تھی ان میں جماعت اسلامی اور تحریک لبیک کا ایک بھی ممبر نہیں تھا ۔ ۔
لہذا یہ بات بغیر کسی حیل اور حجت کے ماننی پڑے گی کہ جماعت اسلامی کا یہ دعوی کہ
”جماعت اسلامی کرپشن سے پاک پارٹی ہے“ کافی حد تک درست ہے ۔ ۔ اور بلاشبہ اس بات میں جماعت اسلامی والے داد و تحسین کے مستحق ہیں