ملکی حالات اور نوجوانوں کی ترجیحات

0



معزز قارئین کرام جیسا کہ ہر ذی شعور شخص جانتا ہے کہ اس وقت پاکستان نہایت ہی نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، ایک طرف ملک اندرونی خلفشار کا شکار ہے تو دوسری جانب بیرونی قوتوں کا پریشر ، ایک طرف تو پاکستان میں بسنے والے لوگوں کی خواہشات اور مرضی ہے اور دوسری طرف بیرونی آقاؤں کی من مانیاں ہیں ایک طرف تو ڈوبتی ہوئ معیشیت کا مسئلہ در پیش ہے تو ایک طرف قومی غیرت اور حمیت کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔ ۔

غرض یہ کہ ہر طرف مسائل کا ایک جال بچھا ہوا ہے ۔ ۔ لیکن قربان جائیں اقبال کے ان شاہینوں کے جنہیں نہ کسی اندرونی مسائل سے غرض ہے نہ ہی کسی بیرونی مسائل یا لاحق خطرات کی کوئ فکر ۔ ۔ ان کے ہاتھ میں ایک موبائل فون دے دیں پھر کوئ مرتا ہے تو مر جاۓ ، لٹتا ہے تو لٹ جاۓ ، انہیں کوئ پرواہ نہیں ۔ ۔ ۔ افسوس کے ساتھ انہیں صرف سوشل میڈیا اور مجازی محبت کی فکر ہی رہتی ہے ۔ ۔
قارئین کرام مسئلہ یہ نہیں ہے کہ نوجوان موبائل اور سوشل میڈیا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ نہیں نہیں یہ مسئلہ بالکل نہیں ہے ۔ ۔ ۔ یقین مانیں مسئل یہ نہیں ہے ۔ ۔ ۔ مسئلہ تو یہ ہے کہ ہمارے نوجوان موبائل اور سوشل میڈیا کو فضول کاموں اور فقط ٹائم پاس کے لیے استعمال کرتے ہیں ، اس کے ذریعے کوئ خاطر خواہ کام کرنے کی تو کبھی انہیں سوجھتی ہی نہیں ۔ ۔ ۔ دنیا چاند پر پہنچ گئ لیکن پاکستان کے نوجوان اب تک فیسبک نیوز فیڈ کو ریفریش کر کر کے دیکھنے میں لگے ہیں ۔ ۔ صبح سے رات ہو جانا تو ممکن ہے لیکن  سوشل میڈیا سے گھنٹے بھر کی دوری ممکن نہیں ۔ ۔ ۔

آج کل کے نوجوانوں کی صورتحال اگر دیکھی جاۓ تو اس شعر کے مصداق ہے کہ

میں نے کچھ خواب تمہارے لیے دیکھے تھے میاں
میرے ان خوابوں کا کچھ مول نہ پایا تم نے
میں نے سوچا تھا کہ شاہین بنو گے پیارے
لیکن چیل کووں سے ہے یارانہ لگایا تم نے

آج کے دور میں سوشل میڈیا اور موبائل فون یہ وہ چیل کوے ہیں جو دیمک کی طرح نوجوانوں کا وقت اور دماغ چاٹے جارہے ہیں ۔ ۔ ۔

قارئین کرام
اسلام اور پاکستان کے دشمن بھی توآخر  یہی چاہتے ہیں کہ مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں کو ایسے فضول اور بے تکے مشغلوں میں مصروف رکھا جاۓ تا کہ ان کا دھیان ہماری طرف آۓ ہی نہ اور ہم اپنے تمام مقاصد کو باآسانی حاصل کر لیں ۔ ۔
بہرحال بیرونی قوتوں کی سازشوں ، نیو جنریشن وار اور ہائیبرڈ وار فیئر کے بارے میں پھر کبھی لکھوں گا ۔ ۔
فی الحال صرف اس بات کا احساس دلانا مقصود ہے کہ نوجوانوں سوشل میڈیا سے آگے جہاں اور بھی ہیں ۔ ۔ لہذا اس جھوٹی دنیا سے باہر نکلیں اور حقیقی دنیا پر بھی ایک نظر ڈالیں ۔ ۔ پاکستان کو در پیش چیلنجز ، اندرونی اور بیرونی مسائل اور لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات پیش کریں ۔ ۔ جن مقاصد کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا ، جو مقاصد اقبال نے اپنے شاہینوں کو دیے تھے ، ان کو حاصل کرنے کے لیے بھی کچھ کوشش کریں

اللہ امت مسلمہ اور پاکستان کا حامی و ناصر


Post a Comment

0 Comments
Post a Comment (0)
To Top