واٹس ایپ کچھ موبائیل فونز میں بند ہونے جارہا ہے

0


واٹس ایپ سوشل میڈیا کی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن ہے ، جس کا استعمال بھی قدرے زیادہ ہے ماہانہ دیڑھ ارب کے قریب افراد اس ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہیں جس سے اس ایپلیکیشن کی مقبولیت اور اہمیت کا بہ خوبی اندازہ لگایا سکتا ہے

واٹس ایپ کا استعمال اور اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرنے کے لیے واٹس ایپ انتظامیہ گاہے بہ گاہے اس میں نۓ فیچرز کا اضافہ کرتی رہتی ہے ، اور جب سے واٹس ایپ فیسبک کی مِلک میں آئ ہے تب سے نۓ فیچرز کی آمد کا سلسلہ بھی مزید تیز ہو گیا ہے ۔ ۔

اور اب واٹس ایپ آنے والے دنوں میں ایک بڑی اپڈیٹ لا رہا ہے جس کے مطابق 31 دسمبر کے بعد تمام وِنڈو فونز میں واٹس ایپ کی سروس بند ہو جاۓ گی گویا کہ ونڈو فونز میں اب صارف واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے ، جن میں مشہور برانڈ نوکیا لومیا کی سیریز بھی شامل ہے ، لہذا نوکیا لومیا سیریز رکھنے والے احباب بھی 31 دسمبر سے واٹس ایپ کی سروس سے محروم ہوجائیں گے

اس کے علاوہ فروری 2020 میں اینڈرائیڈ کے پرانے ورژنز میں بھی واٹس ایپ کی سروس ختم ہوجاۓ گی ۔ ۔ واٹس ایپ کی سروس اینڈرائیڈ ورژن آئس کریم سینڈوچ سے پہلے والے تمام ورژنز میں ختم ہونے جا رہی ہے گویا کہ واٹس ایپ صرف انہیں اینڈرائیڈ موبائیل فونز میں چلے گا جس کا کم از کم ورژن آئس کریم سینڈوچ یعنی کہ اینڈرائیڈ 3.0.0 ہو ۔ ۔

اور اگر بات کریں آئ فون کی تو آئ فون 5 سے پہلے والے تمام ورژنز پر واٹس ایپ کی سروس آئندہ برس فروری میں ختم ہوجاۓ گی گویا کہ آئ فون 5 یعنی آئ او ایس 9 سے پرانا فون رکھنے والے صارف بھی واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے ، لیکن وہ صارف جنہوں نے آئ فون کی سسٹم اپڈیٹ پہلے سے کر رکھی ہوگی وہ واٹس ایپ سروس کو استعمال میں لا سکیں گے ۔ ۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کمپنی کا موقف یہ ہے کہ ہم واٹس ایپ سروس کی بہتری اور نۓ فیچرز کے لیے اپڈیٹ لاتے رہتے ہیں اور واٹس ایپ کے فیچرز اور اپڈیٹس اس مقام پر پہنچ گۓ ہیں کہ جن کے لیے اینڈرائیڈ موبائیل فونز کا ورژن کم سے کم آئس کریم سینڈوچ اور آئ فون کا کم سے کم ورژن 5 ہونا ضروری ہے ، کیونکہ ان ورژنز سے کم درجہ رکھنے والے موبائیل فونز واٹس ایپ کے نۓ آنے والے فیچرز کا ساتھ نہیں دیں سکیں گے ۔ ۔

لہذا 31 دسمبر 2019 سے تمام ونڈو فونز میں اور فروری 2020 میں اینڈرائیڈ 3.0.0 اور آئ فون 5 سے پرانے ورژنز میں واٹس سروسز بند ہوجائیں گی جن میں نوکیا لومیا سیریز ، سامسنگ ایپک 4 ، موٹورولا ڈرائیڈ ایکس ، ایچ پی ایلیٹ اسمارٹ فونز اور گوگل نیکسس 1 وغیرہ شامل ہیں ۔ ۔

لہذا اگر آپ اینڈرائیڈ 3.0.0 یا آئ فون 5 سے پرانا ماڈل رکھتے ہیں تو واٹس ایپ کی اس اپڈیٹ کا نقصان برداشت کرنے کو تیار ہوجائیں ۔ ۔


To Read this Article in English, click Below 👇👇
WhatsApp-will-not-work-in-some-phones after 2019







Post a Comment

0 Comments
Post a Comment (0)
To Top