افغان طالبان نے امریکا سے عافیہ صدیقی کی رہائ کا مطالبہ کر دیا

0

Taliban-about-Afia-siddiqi


متصدقہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے امریکہ سے عافیہ صدیقی کی رہائ کا مطالبہ کر دیا ۔ ۔

قارئین کرام
کتنی عجیب بات ہے نہ کہ ایک طرف ایک نیوکلیئر پاور اور ایٹمی طاقت کے حامل مسلمان ملک کا ایک بہت بڑی فوجی طاقت رکھنے والا مسلمان جنرل جس نے قوم کی بیٹی کو اپنے مفادات اور لالچ کی خاطر کفر کے حوالے کردیا اور مسلمان قوم کی بیٹی 86 سال کی قید کی سزا سن کر امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتا نامو میں امریکیوں کی جانب سے دی گئ تکالیف ، مظالم اور صعوبتیں برداشت کررہی ہے

اور دوسری جانب وہ چند ایک افغانستان کے جہادی مسلمان جنہیں دنیا حقائق نہ جاننے یا جان بوجھ کر انجان بن کر دہشتگرد قرار دیتی ہے اور افغان طالبان کے نام سے جانتی ہے
اگر چہ وہ اتنے طاقتور اور مضبوط نہیں ہیں جتنے کہ پاکستانی فوج اور جنرل ہیں لیکن قوت ایمانی میں یہ چند مجاہدین شاید ان جرنیلوں سے کئ درجے اعلی مقام پر فائز ہیں ۔ ۔ جبھی تو وہ چند ایک مجاہدین اٹھ کر عافیہ صدیقی کی رہائ کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ۔ ۔

عافیہ جس پاکستانی قوم کی بیٹی ہے اس قوم کے حاکم اور امرا تو اس قدر بے حس ہوچکے ہیں کہ اپنی قوم کی بیٹی کے لیے آواز اٹھانا بھی گوارا نہیں کر رہے ۔ ۔ قوم کی بیٹی قوم کی عزت ہوا کرتی ہے ـ ـ ـ عافیہ صدیقی تو آج نہیں تو کل اللہ کے حکم سے چھوٹ ہی جاۓ گی لیکن اس مظلوم کے حق میں خاموش رہنے کی وجہ سے پاکستان کی غیرت حمیت اور وقار پر جو دھبہ لگا ہے شاید وہ کبھی نہ مٹ سکے ، کیونکہ کیا فائدہ ایسی طاقت ، اور نمبر 1 فوج ہونے کا جو قوم کی عزت اور وقار کے ہی کام نہ آسکے ـ ـ خیر کام آۓ بھی کیسے جب قوم کی غیرت کو ڈالروں کا زنگ لگ جاۓ تو پھر ہتھیار صرف دکھانے کے لیے یا پھر اپنے آقاؤں کو سلامی دینے تک کے لیے محدود رہ جاتے ہیں ۔ ۔

علامہ اقبال شاید اس تمام صورتحال سے پہلے سے ہی واقف تھے اسی لیے فرما گۓ کہ

” ہو اگر قوت فرعون کی درپردہ مرید
لعنت ہے وہ قوم کے حق میں کلیم اللہی “



Post a Comment

0 Comments
Post a Comment (0)
To Top