سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی کارکردگی بہتری کی جانب جارہی ہے جس کی بہترین مثال 2017 میں ہونے والی آئ سی سی چیمپینز ٹرافی تھی ۔ ۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اسی بہترین حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوۓ دنیاۓ کرکٹ کے فینز نے پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ کرلی ہیں ۔ ۔
حال ہی میں آئ سی سی کی جانب سے 2019 ورلڈکپ کے لیے سروے کیا گیا جس میں فینز سے یہ پوچھا گیا کہ
2019 کا ورلڈکپ جیتنے کے لیے کون سی ٹیم فیورٹ ہے ؟؟؟
تو اس سروے میں سب سے زیادہ ووٹ ورلڈکپ 2019 کے میزبان ملک انگلینڈ نے حاصل کیے ، جبکہ دوسرے نمبر پر فینز کی امیدیں پاکستانی ٹیم سے وابستہ رہیں ۔ ۔
اس سروے میں 2011 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم انڈیا کا تیسرا نمبر رہا اور حیران کن طور پر ورلڈکپ 2015 کی فاتح ٹیم آسٹریلیا چوتھے نمبر پر براجمان رہی ۔ ۔
فینز کے مطابق ٹاپ 5 ٹیموں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد کچھ اس طرح رہی
انگلینڈ %41.23
پاکستان %25.37
انڈیا %21.19
آسٹریلیا %3.86
ساؤتھ افریقہ %3.44