سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک کلپ وائرل ہوا،جس میں
ایک پانچ سالہ معصوم سی ننھی پری ممتاز شاعر احمد فراز کے چند کمال کے اشعار پڑھتے
سنائ دے رہی ہے جو کچھ اس طرح سے ہیں کہ
ان بارشوں سے دوستی اچھی نہیں فراز
کچا تیرا مکان ہے کچھ تو خیال کر
اس معصوم سی بچی کا انداز شعر گوئ اور دلکش اظہار تکلم دیکھ
کر ہر ایک داد اور تحسین کے کلمات دا کر رہا ہے ، وہ کلپ دیکھ کر تقریباً ہر ایک
شخص اس ننھی پری کے اس دلکش انداز کے سحر میں کھو گیا ۔ ۔
لیکن وہ
ننھی پری ہے کون ، اس کا نام کیا ہے ، اور آخر اس کاتعلق کہاں سے ہے ، وغیرہ وغیرہ
اگر آپ بھی ان سوالوں کے جواب چاہتے ہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں آپ کو ۔ ۔
قارئین
کرام اس ننھی پری کا نام ”توصل شاہ شیرازی“ ہے ، اس وقت توصل شاہ کی عمر فقط
5 سال ہے یہ ننھی پری ایک چھوٹا سا ستارہ ہے جو آنے والے وقتوں میں مہ کامل بن کر
مملکت خداداد پاکستام کا نام روشن کرنے کی صلاحیت لیے ہوۓ ہے ، توصل شاہ فقط چار سال کی عمر میں ہی کئ ایک انٹرویوز ، اور
تقاریر کر کے اپنے فن کو چھوٹی سے عمر میں دنیا کے سامنے منوا چکی ہے ،
اس چھوٹی
سی عمر میں توصل شاہ کو 500 سے زائد اشعار اور نظمیں یاد ہیں ۔ ۔ جو کہ یقیناً اوج
کمال ہے ۔ ۔
اللہ کرے زور علم اور بھی زیادہ۔
محترم قارئین کرام! ایک وقت تھا جب ایک امریکی پروگرام
"America
gots Talent"
دیکھا
تھا ، اس میں شامل ہونے والے چھوٹے چھوٹے بچوں کا کانفیڈینس لیول اور ٹیلینٹ دیکھ
کر ایک قسم کی حسرت محسوس ہوتی تھی ایک سوال دل میں جنم لیتا تھا کہ کیا پاکستان
میں بھی کبھی اس طرح کا ٹیلینٹ اور کانفیڈینس لیول کو دیکھنے کو مل پائے گا یا نہیں۔ لیکن
یقین مانیں توصل شاہ کی بڑے بڑے شعراء کے کلام پر کمال کی دسترس ، اردو ادب پر
کمال کی گرفت ، اور شائستہ اور میٹھا انداز تکلم دیکھ کر یہ تشنگی بھی پوری ہو چکی
ہے ۔ ۔ ایسے وقت جس میں بڑے بڑے پڑھے لکھے احباب اردو ادب میں جامع اور بڑی اغلاط
سرزد کر جاتے ہیں اس وقت میں ایک ننھی سی بچی کا اردو زبان پہ ایسا کمال کا عبور
اور انداز گفتگو دیکھ کر دل یہ پکار اٹھتا ہے کہ
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
قارئین
محترم توصل شاہ اردو ادب اور شعر گوئ کا وہ درخشاہ ستارہ ہے جو آنے والے وقتوں میں
پورے آب و تاب سے چمکنے کو بے تاب ہے ۔ ۔
لہذا رب
دوعالم عزوجل سے دعا ہے کہ
اللہ اس
معصومہ کو شریروں کے شر اور حاسدین کے حسد سے بچاۓ ۔ ۔ اور ملک و ملت کا نام روشن کرنے کا جذبہ عطا فرماۓ
اللہ
پاکستان کا حامی و ناصر