مسلم مخالف بل اور بھارت کی تباہی

0


قارئین کرام

اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھارت کے حوالے سے عجیب و غریب اور دلچسپ سی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ ۔ دلچسپ اس لیے کہ جس خبر میں بھارت کی بدنامی ہو رہی ہو وہ خبر ہم پاکستانیوں کے لیے مزیدار اور دلچسپ بن جاتی ہے ۔ ۔
قارئین محترم !
آپ پچھلے کچھ دنوں سے سن رہے ہوں گے کہ بھارت کی لوک سبھا جسے ہم لوگ قومی اسمبلی کہا کرتے ہیں وہاں حکومتی ارکان کی طرف سے ایک مسلم مخالف بل پیش کیا گیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اب حکومتی ارکان مسلمانوں کی شہریت بھی چھیننا چاہتے ہیں ۔ ۔ کشمیر میں انہوں نے جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ کیا اور جو کچھ کر رہے ہیں اس سب سے ان کا دل نہیں بھرا ، بلکہ کشمیر تو ایک طرف انہوں نے پورے بھارت میں مسلمانوں ، سکھوں ، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ کیا اس سے بھی ان کی تسلی نہیں ہوئ ، مسلمانوں سے آزادی اور سکون تو پہلے ہی چھینا ہوا تھا اب شہریت بھی چھیننے کے در پے ہیں ۔ ۔

قارئین کرام
یہ سب اوچھی حرکتیں کرکے بھارت اپنی بوکھلاہٹ اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے دکھا رہا ہے ۔ ۔ بھارت آج دنیا کو بتا رہا ہے کہ پاکستان بنانے والا جناح ٹھیک تھا اور بھارت کی گود میں بیٹھنے والے ابوالکلام آزاد و دیگر غلط تھے ۔ ۔ بھارت دنیا کو یہ سمجھا رہا ہے کہ دو قومی نظریہ پیش کرنے والے لوگ صحیح تھے اور اس کی مخالفت کرنے والے غلط تھے ، بھارت دنیا کو یہ ماننے پر مجبورکررہا ہے کہ اقبال کا پاکستان بنانے کا مطالبہ حق بہ جانب تھا اور اس کے خلاف کیے جانے والے تمام اقدامات غلط تھے ۔ ۔ قائد اعظم محمد علی جناح تو اس وقت بھی چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ ”آج جو مسلمان ہندوستان کی حمایت میں کھڑے ہیں وہ اپنی باقی تمام زندگی ہندوستان کو اپنی وفاداری دکھانے میں گزار دیں گے( لیکن ہندوستان پھر بھی انہیں غدار اور ملک کا دشمن ہی سمجھتا رہے گا) “ کاش کہ اس وقت کے مسلمان اس بات کو سمجھ پاتے ۔ ۔

بہرحال ہندوستان کے حالیہ مسلم مخالف بل سے دنیا کے سامنے جو منفی تاثر گیا ہے اس سے آنے والے دنوں میں بھارت کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ ۔ بھارت بھر میں اس مسلم مخالف بل کے خلاف مختلف جماعتوں اور اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے شدید احتجاج اور دھرنے دیے جارہے ہیں جن میں اب تک کئ گاڑیوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے دیگر کئ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا اور کچھ ذرائع کے مطابق اب تک 6 سے زائد ہلاکتیں بھی عمل میں آچکی ہیں ، گویا کہ اس مسلم مخالف بل کی حمایت مودی سرکار کو بڑی مہنگی پڑ رہی ہے اور اس کا خمیازہ پورا بھارت اٹھا رہا ہے حال ہی میں جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت شیڈول تھا لیکن انہی حالات کے پیش نظر یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ، بنگلہ دیش کے وزیرخاررجہ نے بھی انہی دنوں میں ہندوستان پہنچنا تھا لیکن بھارت میں جاری اس مہا بھارت کی لڑائ نے انہیں بھی اس دورے سے باز رہنے پر مجبور رکھا ۔ ۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارت اس طرح کی اوچھی حرکات آخر کار کرتا کیوں ہے ؟؟؟

تو قارئین کرام
اس سب کے پیچھے بھارت کا ایک نظریہ کارفرما ہے ، جسے کبھی نہ پورا ہونے والا خواب کہا جاسکتا ہے وہ نظریہ وہ خواب ہے ”آکھنڈ بھارت“

مودی سرکار کی ہندواتوا ہندوستان کو آکھنڈ بھارت بنانا چاہتی ہے جس کی خاطر یہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں ۔ ۔
قارئین محترم یوں سمجھیے کہ آکھنڈ بھارت ایک منصوبہ ہے جس میں ان کا مقصد مسلمانوں اور دوسری تمام اقلیتوں کو اپنا غلام بنانا اور آس پاس کے ممالک پر ہندوازم کا پرچم لہرانا ہے ۔ ۔ لیکن یہ وہ خواب ہے جس کی کوئ تعبیر نہیں ، یہ جتنے چونچلے اور اوچھی حرکات کرلیں ان کا خواب پھر بھی خواب ہی رہے گا ۔ ۔

قارئین کرام
مسلم مخالف بل اس وقت مودی سرکار اور ہندوستان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ۔ ۔ یہ بل تو انہیں ہر صورت واپس لینا ہی ہوگا لیکن اس بل کو پیش کرنے سے جو نقصان بھارت کو اٹھانا پڑا ہے وہ یقیناً غیر معمولی ہے ۔ ۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ گرم ہوا ان معاملات کو مزید کس رخ کی جانب لے جاتی ہے ، اور مودی سرکار ان معاملات میں کیا اقدامات اٹھاتی ہے ۔ ۔
جو کچھ بھی ہو لیکن ذلالت تو بھارت کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے ۔ ۔

قارئین !
ہندوستان میں جاری اس تباہی اور حالیہ احتجاج سے متعلق مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں 👇👇

https://youtu.be/h89iAmJM2UY


Post a Comment

0 Comments
Post a Comment (0)
To Top