سنا ہے قوم کی مظلومہ بیٹی عافیہ صدیقی نے قوم کے امراء کے نام خط لکھا ہے ، اس خط کا ایک ایک لفظ اس قوم کے ہر ایک فرد کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے ، اس قوم کی غیرت کو ہوا کیا ہے ، اتنے بے ضمیر تو مسلمان کبھی نہ تھے ۔ ۔
پوری دنیا جانتی ہے کہ مسلمان ایک غیرت مند قوم تھی جو اپنی ماؤں بہنوں کی عزتوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں لٹا دیا کرتی تھی ،
وہ ایک بیٹی کی ہی پکار تھی جس پکار پر لبیک کہتے ہوۓ حجاج بن یوسف نے تین بار اپنا سب کچھ قربان کر کے سندھ پر حملہ کیا اور دو شکستوں کا نتیجہ بھگت کر بالآخر تیسری اور فیصلہ کن جنگ میں مظلوم مسلمان مسافروں کو جابر ہندو راجہ داہر کے چنگل سے آزاد کرایا ۔ ۔
بلکہ چشم فلک نے غیرت مندی کی یہ مثال بھی دیکھی کہ :
فارس کے قلعے میں ایک عیسائ بادشاہ نے مسلمان عورت کے دوپٹے پر ہاتھ ڈالا تو اس نے آواز دی اے سلطان عبدالملک کہاں گۓ تیرے گھوڑے مجھے بچانے نہیں آئیں گے ؟؟
قریب ہی ایک مسلمان گزر رہا تھا اس کے کانوں میں آواز پہنچی، اس نے یہ بات اس وقت کے خلیفہ سلطان عبدالملک تک پہنچا دی، سلطان عبدالملک اسی وقت تلوار نکال کر تخت پر کھڑا ہو گیا اور وہیں سے صدا دی "لبیک یا اختی " میں آرہا ہوں میری بہن، اور فوراً دس ہزار اُبلق گھڑ سواروں کا دستہ فارس کے بادشاہ کی طرف لے کر روانہ ہوا اور فارس کا قلعہ ہلا کر رکھ دیا اور اس مظلوم مسلمان بیٹی کو بےآبرو کرنے کا بدلہ لیا ۔ ۔ ۔
نتیجہ یہ اخذ ہوا اگر غیرت ایمانی ہو تو ایک پکار پر لبیک کہا جاتا ہے اور اگر غیرت امریکی ڈالروں اور بیرونی آقاؤوں کے پیروں تلے دب گئ ہو تو ایک لمبے عرصے سے کافروں کے چنگل میں پھنسی قوم کی بیٹی ، قوم کی عزت عافیہ صدیقی کی چیخیں اور دہائیاں بھی حکمرانوں کے ضمیر نہیں جگاتیں ۔ ۔
۔
المیہ یہ ہے کہ
حکمران تو امریکہ کے تلوے چاٹنے میں مصروف ہیں ہی لیکن بحیثیت مسلمان ہمارا ضمیر تو بالکل مر ہی چکا ہے، ہماری وفاداریاں اب بھی ان حکمرانوں اور لیڈروں کے ساتھ ہیں جو قوم کی بیٹی کو کافروں کی قید سے چھڑانا تو درکنار اس کے حق کے لیے اپنی زبان تک کھولنا پسند نہیں کرتے ۔ ۔ ۔
بحیثیت قوم ہمارے لیے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ امریکا جب چاہے ریمنڈ ڈیوس جیسے مجرم کو پاکستان سے چھڑا لے جاۓ ، امریکا جب چاہے اپنے سفیر کو پاکستان میں دو بندے مار ڈالنے کے باوجود اپنا طیارہ بھیج کر پاکستان سے بچا لے جاۓ اور ہم عافیہ کے لیے کوئ غیرت مندانہ اقدام نہ اٹھا سکیں ۔ ۔
تف ہے اس قوم کے مہذبانہ رویے پر ۔ ۔
😓😭
ReplyDelete