فرنگی نظام کے جاہ و جلال دیکھ کر ان کے تخیلات میں کھو کر اپنی تاریخ کو بھول جانے والو اپنے دین کے ساتھ بے وفائ کرنے والو ، ہمیشہ چڑھتے سورج کو سلامی دینے والو ، وقت اور حالات کے بدلاؤ کے ساتھ ساتھ اپنی وفاداریاں بدلنے والو ، فرنگی آقاؤں کو اپنا پیر کامل ماننے والو ، ان کی خوشنودی کی خاطر تمام اخلاقی حدود کو پھلانگ جانے والو ؛ روح اقبال چیخ چیخ کر تمہیں اس اسلام کی جانب واپس بلا رہی ہے جس کی خاطر صحابہ نے اپنی جسموں کے قیمے کروا دیے اور آہ بھی نہ کی ، جس دین کی خاطر صحابہ آٹھ تلواروں کے ساتھ میدان بدر کی طرف چل دیے اور جس دین کی خاطر سیدی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
" اسلام کا دن بھی دن ہے اور رات بھی دن ہے "
لہٰذا
اپنی اقدار کا تماشہ بنتے نہ دیکھیے اور جاگ جائیے اور اقبال کا کہا مانتے ہوۓ لوٹ آئیے اسلام کی طرف سیدی رسول اللہ کے دین کی طرف ۔ ۔ ۔