قارئین محترم !!
گزشتہ رات گوگل نے کیا ایک بڑا بلنڈر۔ ۔
پاکستانی کرنسی کو راتوں رات مستحکم بتانے لگا ، امریکی ڈالر کی قیمت فقط 76 روپے بتا دی ۔ ۔
جناب والا ! ہوا کچھ ایسا کہ گزشتہ رات سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ گوگل کس طرح پاکستانی کرنسی کے ریٹ غلط بیان کر رہا تھا ۔ ۔
اس تصویر کو لے کر بہت سے لوگوں نے بہت سی آراء پیش کیں ۔ ۔ کچھ کے مطابق تو یہ تصویر فیک اور ایڈٹ زدہ تھی ۔ ۔ کچھ لوگ اسے خدا کی مدد اور کرم نوازی تصور کر رہے تھے ۔ ۔ جبکہ سیاسی کارکنان یا یوں کہیے کہ سیاسی کارندے اسے اپنے لیڈر کا کرنامہ اور بے تحاشہ محنت کا شاخسانہ قرار دے رہے تھے ۔ ۔
لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ قدرت کو تو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ ۔ کہ نہ تو یہ تصویر جعلی نکلی نہ ہی خدا کی رحمت اور لیڈر کی محنت کا شاخسانہ ۔ ۔ بلکہ یہ تو فقط گوگل کے الگورتھم کی اک غلطی تھی جس کی بنا پر دنیا بھر کے صارفین کو رائی کا پہاڑ بنا کر دکھاتا رہا ۔ ۔
لیکن خیر، پاکستانی عوام تو اس تصویر کو دیکھ کر بہت خوش ہوئ تھی لیکن کچھ دیر بعد معلوم ہوا کہ یہ حقیقت نہیں بلکہ گوگل بھائی صاحب کی غلطی ہے ۔ ۔ اور پھر پاکستانی عوام کے چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔ ۔ ۔ میرا مطلب کہ عوام مایوس ہوگئ ۔
بعد ازاں گوگل بھائی کی جانب سے اس غلظی کا اعتراف بحی کیا گیا کہ ، ہاں پاکستانیوں یہ ہماری اپنی ہی غلطی ہے کہ ہم نے آپ کو غلط ریٹ بتا دیے ۔ ۔ وگرنہ آپ کی کیا مجال کہ آپ 76 روپے میں ڈالر کے برابر پہنچیں ۔ ۔ نہ یہ آپ سے نہ ہو پائے گا ۔ ۔
بہرحال جو بھی ہوا اچھا ہی ہوا کہ چلو اس بہانے ہی سہی ۔ ۔ لیکن عوام الناس ڈالر کو گرا ہوا دیکھ کر خوش تو ہوئی وگرنہ حقیقت میں تو یہ معجزہ ہوتا کہیں میلوں دور تک بھی دکھائی نہیں ہوتا ۔ ۔
لہذا بہت بہت شکریہ گووگل بھائی صاحب ، امید ہے کہ آپ آئندہ بھی ایسی غلطیاں کرتے رہیں گے اور ہمیں خوشی مہیا کرنے کا سبب بنتے رہیں گے ۔ ۔