موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری بروز جمعرات کو عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں اور نۓ آنے والے چیف جسٹس ، جسٹس آصف سعید کھوسہ ہوں گے وہ 18 جنوری بروز جمعہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس آف پاکستان بنانے کی منظوری دے دی ہے
وزارت قانون نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں
معلومات کے مطابق
ﺟﺴﭩﺲ ﺍٓﺻﻒ ﺳﻌﯿﺪ ﮐﮭﻮﺳﮧ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺣﻠﻒ ﺑﺮﺍﺩﺭﯼ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺟﺞ ﻣﺎﺩﺍﻥ ﺑﯿﻤﺎﺭﺍﻭٔ ﮐﻮ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯼ ہے ۔ ۔ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻣﺎﺩﺍﻥ ﺑﯿﻤﺎﺭﺍﻭٔ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﺳﺎﺑﻖ ﺳﯿﻨﺌﯿﺮ ﺟﺞ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺟﺠﺰ ﮐﮯ ﺗﯿﻦ ﺭﮐﻨﯽ ﻭﻓﺪ ﮐﯽ ﻗﯿﺎﺩﺕ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﮨﮕﮧ ﺑﺎﺭﮈﺭ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ 18 ﺟﻨﻮﺭﯼ ﮐﻮ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ پہنچ جائیں گے، ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺟﺠﺰ ﮐﺎ ﻭﻓﺪ ﺟﺴﭩﺲ ﺍٓﺻﻒ ﺳﻌﯿﺪ ﮐﮭﻮﺳﮧ ﮐﯽ ﺑﺤﯿﺜﯿﺖ ﭼﯿﻒ ﺟﺴﭩﺲ ﺣﻠﻒ ﺑﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﺮے گا، ﺟﻮ ﺍﯾﻮﺍﻥ ﺻﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﻨﻌﻘﺪ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ بھارتی ﺟﺴﭩﺲ ﻣﺎﺩﺍﻥ ﺑﯿﻤﺎﺭﺍﻭٔ ﺟﺴﭩﺲ ﺍٓﺻﻒ ﺳﻌﯿﺪ ﮐﮭﻮﺳﮧ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺒﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﺣﻠﻒ ﺑﺮﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﻣﯿﮟ ﺷﺮﮐﺖ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﻣﺎﺩﺍﻥ ﺑﯿﻤﺎﺭﺍﻭٔ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺳﭙﺮﯾﻢ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﺌﯿﺮ ﺟﺞ ﺗﮭﮯ ﺟﻮ ﮔﺬﺷﺘﮧ ﺑﺮﺱ 30 ﺩﺳﻤﺒﺮ 2018 ﺀ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ عہدے سے ﺭﯾﭩﺎﺋﺮ ﮨﻮﺋﮯ تھے ۔