تحریک لبیک پاکستان کے لیگل ایڈوائزر اور صف اول کے ذمہ دار ناصر عباس منہاس صاحب ساہیوال کے اندوہناک واقعہ کے سلسلہ میں اپنی تحریکی مصروفیات ادھوری چھوڑ کر سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کے لیے پہنچے
اہل خانہ سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل طور پر عوام کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے
تحریک لبیک پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں ان خاندانوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور مکمل طور پر ان کیساتھ ممکنہ تعاون کرے گی
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کبھی علماء کو دہشتگرد بناکر جیلوں میں ڈال دیتی ہے کبھی عوام کو بیچ راہ میں گولیوں سے بھون ڈالتی کسی شخص کی بھی عزت نفس محفوظ نہیں
ان معصوم بچوں کے چہرے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے جنہوں نے اپنے والدین بھی کھو دئے ہییں اور دہشتگردی کا الزام بھی اپنے اوپر لگوا لیا ہے ۔ ۔
واضح رہے کہ ناصر عباس منہاس تحریک لبیک پاکستان کے ذمہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ خادم حسین رضوی اور دیگرقیادت پر بنے موجودہ کیسز میں ان کے وکیل بھی ہیں ۔ ۔ اور ان کی رہائ کے لیے قانونی اقدامات بھی کر رہے ہیں ۔ ۔