پی ایس ایل 4 میں اب فقط سات دن باقی ہیں
پی ایس ایل کا یہ سیزن پچھلے تمام سیزن کے ریکارڈ توڑنے کی اہلیت رکھتا ہے ۔ ۔ اس پی ایس ایل سیزن میں دنیاۓ کرکٹ کے ایسے بڑے نام بھی شامل ہیں جو آج سے پہلے کبھی پی ایس ایل نہیں کھیلے ۔ ۔ جن میں سرفہرست نام لاہور قلندرز کے سپر اسٹار اے بی ڈیویلئرز کا ہے ۔ ۔
اس پی ایس ایل سیزن کی سب سے بہترین بات تو یہی ہے کہ اس بار پی ایس ایل کے آٹھ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے ۔ ۔ ۔ مزید دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس بار دوسرے بڑے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ایک ہی دن میں دو مختلف شہروں میں میچز کا انعقاد کرایا جاۓ گا ۔ ۔ پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دن کے وقت اور دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جاۓ گا ۔ ۔ ۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا یہ ایک نیا باب شروع ہونے جارہا ہے جس سے تقریباً ہر ایک کو بہت سی امیدیں ہیں ، ایک دن میں دو میچز کے انعقاد کی بات سن کر کچھ فرنچائز نے یہ اعتراض کیا کہ اس طرح اخراجات بہت بڑھ جائیں گے لیکن پی سی بی انہیں اس بات کی تسلی دے کر چپ کروا دیا کہ اگر خرچہ زیادہ آیا بھی تو کیا ہوا ایک دن میں دو شہروں میں میچز کرانے سے عوام کی تعداد بھی زیادہ ہوگی اور اس وجہ سے آمدن بھی زیادہ ہی ہونی ہے ، یہ تسکی بخش جواب پا کر تمام فرنچائز ایک دن میں دو میچز کے لیے بخوشی تیار ہوگۓ ۔ ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 کا مکمل شیڈول جاری ہوچکا ہے
پی ایس ایل 4 کا شیڈول دیکھنے کے لیے نیچے دیے گۓ لنک پر کلک کریں
http://mbrbilal.blogspot.com/2019/01/schedule-of-psl-4-psl-2019.html?m=0