عافیہ سے عاصیہ اور علیمہ سے علیم مقتدر حلقوں کی کمزور قوت سماعت

0

عافیہ سےعاصیہ اور علیمہ خان سے علیم خان
مقتدر حلقوں کی قوت سماعت


محترم قارئین کرام
موجودہ صورتحال سے کچھ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور اداروں کو کچھ کم سنائ  دیتا ہے ، عوام کچھ کہتی ہے یہ کچھ اور سمجھتے ہیں ۔ ۔
عوام نے عافیہ کی رہائ کے لیے آواز اٹھای اور انہوں نے عاصیہ کا کیس کھول لیا ، اسے کلین چٹ دے کر رہا کر دیا ۔ ۔
پھر جب میڈیا پر  عمران خان کی بہن علیمہ خان کی اربوں کی جائیداد کی خبر لیک ہوئ تو سوشل میڈیا پر عوام الناس نے ایک ہنگامہ برپا کر دیا ، احتساب عدالت اور مقدر اداروں سے اس بات کی اپیل کرنے لگے کہ جو سزا نواز شریف کو کرپٹ ہونے پر دی گئ وہی سزا عمران خان کی بہن علیمہ خان کو دے کر قانون کی بالادستی ثابت کی جاۓ اور یہ پیغام دیا جاۓ کہ قانون سب کے لیے برابر ہے ۔ ۔ لیکن قربان جائیں پاکستان کے مقدر اداروں کی قوت سماعت پر کہ انہوں نے علیمہ خان کے بجاۓ علیم خان کو پکڑ لیا ۔ ۔
علیم خان اگر کرپٹ ہے تو گرفتار کرنا ایک احسن قدم ہے لیکن حکمران وقت کی بہن پر تو علیم خان سے زیادہ کرپٹ ہونے کا الزام ہے نہ اس پر تو علیم خان سے زیادہ کیسز کھلے ہوۓ ہیں نہ تو پھر اس سے کس بات کی رعایت برتی جارہی ہے ـ؟؟؟؟ کیا موصوفہ کو اس بات کی وجہ سے رعایت نہیں دی جارہی کہ اس کا بھائ وزیراعظم ہے جو چاہے کرسکتا ہے ۔ ۔
اور وہ ارسطو اور افلاطون جو علیم خان کی گرفتاری پر یہ دلائل دے رہے ہیں کہ تحریک انصاف دوسری پارٹیوں سے امتیازی حیثیت رکھتی ہے تبھی تو ایک وفاقی وزیر کی گرفتاری کے درمیان حائل نہ ہوئ ۔ ۔
تو ان دانشوروں کو کوئ یہ سمجھاۓ کہ یہ سیاست ہے بھیا ، یہاں جو کچھ دکھ رہا ہوتا ہے وہ سچ نہیں ہوتا اور جو سچ ہوتا ہے وہ دکھ نہیں رہا ہوتا ۔ ۔
آج کل کی سیاست ایک ایسا دھندا ہے جو عوام کو بے وقوف بنا کر ہی چل سکتا ہے ۔ ۔ اور علیم خان کی گرفتاری پر بھی مجھے اور آپ کو بے وقوف ہی بنایا گیا ہے ۔ ۔
یہ گرفتاری قانون کی بالادستی اور کرپٹ عناصر کو پکڑنے کے لیے نہیں ، بلکہ یہ گرفتاری دراصل پی ٹی آئ کی الٹی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے اور پاکستانیوں کی نظر میں پی ٹی آئ کی ایک اچھی امیج بنانے کے لیے کی گئ ہے ۔ ۔ ۔ ہاں اگر علیم خان کا سچ میں احتساب ہوتا ہے ، کرپٹ ہونے کی بنا پر سزا ہوتی ہے اور اس تمام عمل میں کوئ حکومتی عمل دخل نہیں ہوتا تو پھر عمران خان کی گورنمنٹ واقعی کریڈٹ کی مستحق ہے لیکن براۓ مہربانی ابھی سے کریڈٹ دے کر اپنے سیاسی نابالغ ہونے کا ثبوت نہ دیں

Post a Comment

0 Comments
Post a Comment (0)
To Top