اردو زبان ، جذبات کے اظہار کا خالص طریقہ

1




اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ

سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی

 


اردوفقط ایک زبان ہی نہیں بلکہ اپنے جذبات اور احساسات کو حسین پیراہن میں دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کا نام ہے ۔ ۔ اردو نہ صرف ایک قدیم زبان کا تاج اپنے سر لیے ہوئے بلکہ دور جدید کے تمام تقاضوں اور اور ارتقائ جدت کو بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے ۔ ۔ اردو ایک ایسی زبان ہے جس میں آپ اپنے دل کی کیفیت کو مکمل اور خوبصورت ترین انداز میں بیان کر سکتے ہیں ۔ ۔

اگر آپ اردو میں بات چیت کریں تو آپ کو زور زور سے کھلکھلا کر ہنسنے کی سہولت بھی میسر ہے یقین مانیں یہ سہولت آپ کو انگریزی کا سہارا لیتے ہوئے مکمل طور پر میسر نہیں ہوسکتی ۔ ۔  میں نے آج تک کسی پاکستانی کوانگریزی میں بات کرنے کے دوران اس طرح ہنستے ہو ئے نہیں دیکھا جس طرح اردو میں بات کے دوران ہنستے دیکھا ۔ ۔ نہ صرف انگریزی بلکہ اور بھی کئی ایک زبانیں ہونے کے باوجود یہ امتیازی مقام صرف اردو ہی کو حاصل ہے ۔ ۔

 

محبت و نفرت یہ انسان کی زندگی کے سب سے جذباتی پہلو ہیں ۔ ۔لیکن ان جذبات کو جس انداز سے اردو زبان بیان کرتی ہے یہ صرف اردو ہی کا کمال ہے ۔ ۔

اردو اور محبت کا تو ویسے بھی بڑا پرانا اور گہرا رشتہ ہے ، کہا جاتا ہے کہ

اگر آپ محبت کرنا چاہتے ہیں تو اردو سیکھ لیں اور اگر آپ اردو سیکھنا چاہتے ہیں تو محبت کر لیں ۔ ۔

 

اردو جتنی خوش اخلاق اور شائستہ زبان ہے اتنی ہی زیادہ گہرائ لیے ہوئ ہے ۔ ۔ ۔ جبھی تو ممتاز شاعر داغ دہلوی نے کہا تھا کہ

 

نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہہ دو

کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے

 

لہذا کوئ بھی شخص یہ دعوی نہیں کرسکتا کہ وہ اردو زبان پر مکمل دسترس رکھتا ہے  ۔ ۔ ۔  کیونکہ یہ کھیل کا میدان نہیں صاحب اردو کا میدان ہے۔

 



Post a Comment

1 Comments
Post a Comment
To Top