قارئین کرام
جیسے جیسے پی ایس ایل کا سیزن فور قریب آتا جارہا ہے ویسے ویسے شائقین کرکٹ اور زیادہ پرجوش ہوۓ جارہے ہیں ۔ ۔ شائقین کرکٹ نے جب پی ایس ایل 4 میں اے بی ڈیویلئرز کی شمولیت کا سنا تو بڑے خوش ہوۓ لیکن یہ خوشی اپنی انتہا کو تب پہنچی جب یہ خبر سننے کو ملی کہ اے بی ڈیویلئرز پاکستان آنے کو بھی تیار ہیں ۔ ۔ لیکن اس کے باوجود شائقین کے دلوں میں شبہات باقی تھے کہ کیا واقعی اے بی ڈیویلئرز پاکستان آئیں گے بھی یا پھر یہ محض ایک افواہ ہے
لیکن حال ہی میں مایہ ناز ساؤتھ افریقی بلے باز اے بی ڈیویلئرز نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور پاکستان میں میچز کھیلنے کے حوالے سے تذکرہ کیا ۔ ۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ ۔ ۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو میں اے بی ڈیویلئرز نے اردو میں بات کی اور شائقین کو یقین دلاتے ہوۓ کہا کہ
” میں لاہور آ رہا ہوں “
قارئین کرام اے بی ڈیویلئرز کی موجودگی میں لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل 4 میں دھمال مچادینے کی پوری تیاری کر چکی ہے ۔ ۔ وہ خلاء جو لاہور قلندرز کی ٹیم میں پچھلے تین سالوں سے نظر آرہا تھا امید ہے کہ وہ خلاء اس سیزن میں محمد حفیظ اور اے بی ڈیویلئرز مل کر پورا کردیں گے ۔ ۔ ۔ اور یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی ہے ہی نہیں کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ انٹرٹینمنٹ مہیا کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز ہی رہی ہے
جس نے پہلے دو سیزن میں کرس گیل اور تیسرے سیزن میں کیوی بلے باز برینڈن مکالم کو اپنی ٹیم میں شامل کر کے سب سے مضبوط ٹیم بنائ تھی ہاں وہ الگ بات ہے کہ یہ اتنے بڑے اسٹار کرکٹر بھی لاہور قلندر کو کسی قسم کا فائدہ پہنچانے سے قاصر رہے ۔ ۔
لہذا اس بار لاہور قلندرز نے اے بی ڈی کو اپنا اسٹار سمجھ کر چنا ہے
اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتاۓ گا کہ اے بی ڈیویلئرز ان کے لیے کتنے کمال کے ثابت ہو سکتے ہیں
لیکن فی الحال اے بی ڈیویلئرز پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے بڑے کمال ثابت ہوۓ ہیں اردو زبان میں اپنا پیغام ریکارڈ کروا کےاور پاکستان آنے کی حامی بھر کر ۔ ۔
اے بی ڈیویلئرز کی جانب سے ریلیز کی گئ ویڈیو
👇👇