کتاب یا ناول منتخب کرنے کی احتیاطیں اور دائونلوڈنگ لنک

1





جو احباب آج کے دور میں بھی کتابوں یا کہانیوں کے مطالعے کا ذوق رکھتے ہیں وہ یقیناً کمال کے لوگ ہیں ، اگر میری بات پر یقین نہیں تو کسی ایسے شخص کے پاس آدھا گھنٹا بیٹھ کر دیکھ لیجۓ آپ بھی یہی کہنے لگیں گے کہ واقعی کسی نے سچ کہا تھا ۔ ۔ ۔
 اگر آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق بالکل نہیں تو آپ اس شوق کو پیدا کریں ، اور اس شوق کو پیدا کرنے کے لیے آپ اس لنک پر کلک کریں اور مطالعے اور کتب بینی کا رحجان پیدا کریں۔


لیکن اگر آپ مطالعے کے شوقین ہیں اور مختلف کتابیں یا ناولز پڑھتے ہیں تو آپ سے ایک چھوٹا سا سوال ہے کہ
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جو کتب یا ناولز آپ پڑھ رہے ہیں ، کیا یہ آپ کی دینی یا دنیاوی معلومات میں اضافہ کر رہے ہیں یا آپ کو کو کسی قسم کا فائدہ بھی دے رہے ہیں یا نہیں ؟؟؟؟؟ اگر نہیں سوچا تو کوئ بات نہیں اب سوچ لیجۓ ۔ ۔ ہم آپ کو کچھ ایسی احتیاطیں پیش کرنے لگے ہیں جو آپ کی توجہ کی طالب ہیں اور یقیناً آپ کے لیے بہت کار گر اور فائدے مند ثابت ہوں گی

قارئین کرام
کسی بھی کتاب یا ناول کو مطالعے کے لیے منتخب کرنے سے قبل یاد رکھیے کہ

مطالعہ فقط اچھی اور فائدے مند کتابوں کا کیا جاۓ۔
ایسی کتابوں یا ناولز کے مطالعوں سے کوسوں سے دور رہیں جو اخلاق کو خراب کردینے والی ہوں یا ان سے دینی نقصان ہوتا ہو ۔ ۔
ایسی کتابیں بھی نہ اٹھائیں جن کے پڑھنے سے وقت ضائع ہوتا ہو یعنی جن میں من گھڑت ، غیر اخلاقی یا شہوت خیز قصے کہانیاں ہوں ۔کہ ان کے مطالعے میں بربادی کے سوا کچھ نہیں ۔ ۔ یہاں وہ حسین خواب دکھاۓ جاتے ہیں جن کا حقیقت سے کسی قسم کا تعلق ہی نہیں ہوتا ۔ ۔

اب مثال لیجۓ کہ
کسی لڑکی نے کوئ ناول پڑھا
جس میں ناول کا ہیرو اپنی بیوی کو حق مہر میں 35 لاکھ کی خطیر رقم ادا کرتا ہے ، ساری عمر اہنی بیوی کی خواہشیں پوری کرتا ہے اسے اپنی پلکوں پہ بٹھاۓ رکھتا ہے نہ اس پہ غصہ ہوتا ہے نہ چلاتا ہے ، اگر کبھی ناراض ہو بھی جاۓ تو اس ناراضگی میں بھی محبت پیار سے سمجھاتا ہے اور پھر جلد ہی راضی بھی ہوجاتا ہے ، ساس بھی اپنی بہو سے بے حد پیار کرتی ہے اور ہر کام میں اس کا ساتھ دیتی ہے وغیرہ وغیرہ ۔ ۔
اب جو لڑکی ناولز میں اس طرح کا ماحول دیکھتی ہے وہ اسے ہی حقیقت سمجھ لیتی ہے ، اور جب خود کی گھر گرہستی بنانے کا وقت آتا ہے تو اپنے شوہر کو بھی ناول کا ہیرو سمجھ بیٹھتی ہے ، اب اس غریب کی مہینے کی تنخواہ ہی 35 ہزار ہے تو وہ 35 لالھ کا حق مہر کیسے ادا کرے ۔ ۔ ۔
غرض یہ کہ جب اس صنف نازک کو یہ پتا چلتا ہے کہ جس گھر میں وہ آ بسی ہے وہ کسی طرح بھی اس ناول والے گھر جیسا نہیں ہے یہاں تو شوہر بھی ویسا نہیں ہے اور ساس تو 180 کے زاویے پر ہے تو اس بے بس کا دل ٹوٹ جاتا ہے اور ذہنی تناؤ اور الجھنوں کا شکار ہوجاتی ہے ۔ ۔
اب آپ بتائیں اس میں قصور کس کا ہے ـ؟؟؟ یقیناً ناول کا بھی قصور ہے جس نے ایسے ایسے حسین خواب دکھاۓ کہ جو کبھی تعبیر ہو ہی نہیں سکتے

لہذا مطالعے کے لیے کوئ کتاب یا ناول منتخب کرنے سے قبل احتیاط بہت ضروری ہے ۔ ۔

مطالعے کے لیے ایسی کتاب یا ناول کا انتخاب کیا جاۓ جو آپ کی معلومات میں بھی اضافہ کرے ، آپ کے نظریات اور اخلاقیات کو بھی نقصان نہ پہنچاۓ اور آپ کو نہ پورے ہونے والے جھوٹے خواب بھی نہ دکھاۓ ۔ ۔ ۔

انہی تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ
ہم آپ کو یہاں کچھ ایسی کتابوں اور ناولز کے لنک بتاتے ہیں جو معلوماتی اور تاریخی بھی ہیں ، تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ حقیقت پر مبنی بھی ہیں اور سب سے اہم یہ کہ ناول کا سسپنس اور تجسس بھی سو فیصد سموۓ ہوۓ ہیں ۔ ۔ ۔ ان میں سے ہر ایک ناول آپ کی امیدوں پر پورا بھی اترے گا اور آپ کو تاریخ کا وہ پہلو بھی دکھاۓ گا جو آپ کو کبھی نہیں دکھایا گیا ہوگا ۔ ۔

اور فکر نہ کریں ، سسپنس اور تجسس جتنا ان ناولز میں ہے اتنا شاید ہی کسی اور ناول میں بھی ہو ۔ ۔

لہذا دیر مت کیجۓ ابھی انہیں داؤنلوڈ کیجۓ اور آج ہی مطالعہ شروع کیجۓ ۔ ۔


داستان ایمان فروشوں کی : عنایت اللہ التمش


حجاز کی آندھی : عنایت اللہ التمش | Hijaz ki Aandhi



زاویہ 1 : اشفاق احمد | Zaviya Part 1 By Ashfaq Ahmad


شمشیر بے نیام : مصنف عنایت اللہ التمش


ستارہ جو ٹوٹ گیا : عنایت اللہ التمش




مصحف ناول : نمرہ احمد  | Mushaf By Nimra Ahmad



جنت کے پتے : نمرہ احمد | Jannat k Pattay  ByNimra Ahmad Pdf




نمل : نمرہ احمد | Namal Novel By Nimra Ahmad Pdf



حالم : نمرہ احمد | Haalim by Nimra Ahmad





پیرِکامل : عمیرہ احمد | Peer e Kamil By Umaira Ahmad



امر بیل : عمیرہ احمد | Amar Bail by Umaira Ahmad




عبداللہ پارٹ 1: ہاشم ندیم | Abdullah Part 1 by Hashim Nadeem



Post a Comment

1 Comments
Post a Comment
To Top