قارِئین محترم !! خبر یہ ہے کہ قادیانیوں کو پاکستان میں ایک بار پھر نوازا جارہا ہے ۔ ۔ انہیں مسلمان بتلا کر ان پر پھر سے نوازشات کے دروازے کھولے جارہے ہیں ۔ ۔ شاید کہ حکمران یہ بھول گۓ ہیں کہ نواز لیگ کے دورِ حکومت میں بھی ان پر نوازشات کی کوششیں کی گئ تھیں ۔ ۔ جس کے نتیجے میں ہوا کیا تھا یہ سب ہی کو معلوم ہے ۔ ۔ لیکن اگر حکمرانانِ وقت بھول گۓ ہیں تو انہیں یاد دلادوں کہ جناب فیض آباد دھرنا ہوا تھا ان نوازشات کے باعث ۔ ۔ اور خود آپ لوگوں کے بقول اس سے پاکستان کا غلط تاثر وہ کیا کہتے ہیں کہ نیگیٹو امیج دنیا کے سامنے گیا ۔ ۔ تو بھیا میرا سوال ہے کہ اگر اس طرح کے دھرنوں سے پاکستان کا نیگیٹو امیج دنیا کے سامنے جاتا ہے تو ایسے دھرنوں کو جنم دینے والی حرکات کیوں کرتے ہو ۔ ۔ کیوں آئین کی دھجیاں اڑاتے ہو ؟؟؟
پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق قادیانی زندیق، مرتد و کافر ہیں وہ اسلام کا لیبل استعمال نہیں کرسکتے ۔ ۔ وہ اپنے مذہب کی تبلیغ پاکستان میں نہیں کرسکتے ، اپنی عبادت گاہوں کو مسجد نہیں کہہ سکتے ، اپنی عبادت گاہوں کو مسجد کی طرز پر بنا نہیں سکتے ۔
لیکن ان تمام قوانین کے ہوتے ہوۓ بھی قادیانیوں کا انٹرنیشنل چینل ایم ٹی وی لاہور کے ایک حصے میں کیبل پر آن ایئر کردیا گیا ہے ۔ ۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر اس سب کی اجازت کس نے دی ؟؟ کس کی اجازت کے تحت وہ اپنے مذھب کی تبلیغ کر رہے ہیں ؟؟ کس کی اجازت کے تحت وہ لوگ خود کو مسلمان کہہ رہے ہیں ؟؟ کون ہے ان سب محرکات کا ذمہ دار ؟؟ کیا اس طرح کی حرکات اسلام اور آئین پاکستان کے منافی نہیں ؟؟ تو پھر آخر کیونکر آئین پاکستان کو پس پشت رکھ دیا جاتا ہے ؟؟ کیا آئین پاکستان فقط مطالعہ پاکستان کی درسی کتابوں تک ہی محدودرکھنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا ؟؟ اگر نہیں تو پھر کیا ہے یہ سب ؟؟ کیوں ہے یہ سب ؟؟ ان سب کا جواب بالآخر ذمہ داران کو دینا ہی پڑے گا اگر آج نہ سہی تو روزمحشر میں بحضور پروردگار عالم ہی سہی ۔ ۔
مزیدار بات تو یہ ہے کہ اس سے کچھ عرصہ قبل بھی عیسائیوں کا ایک چینل برکت ٹی وی کیبل پر آن ایئر کردیا گیا تھا۔ لیکن عیسائیوں کےچینل کی کیبل پر آن ایئر ہونے سے اتنی تشویش نہیں ہوئ تھی جتنی کہ قادیانیوں کے اس چینل کے آن ایئر ہونے پر تشویش ہورہی ہے ۔ ۔
لہذا گزارش یہی ہے کہ خان صاب !! خدا کا خوف کریں آپ کو اس لیے ووٹ نہیں دیے گۓ تھے کہ آپ آ کر قادیانیوں پر نوازشات کرنے لگ جائیں۔ ۔ خدارا ملک کا کچھ سوچیں بند کریں یہ نوازشات ۔ ۔ یاد رکھیں کہ پاکستان اس وقت ایک اور فیض آباد دھرنے کا متحمل ہر گز نہیں ہوسکتا لہذا ختم کریں یہ سب اور خدا کے لیے ملکی صورتحال پر دھیان دیں ۔
اللہ پاکستان کا حامی و ناصر