الیکشن اور شادی سے قبل کے وعدے ۔ ۔

0



کہا جاتا ہے کہ الیکشن اور شادی سے قبل کیے گۓ وعدے کبھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتے ۔ ۔
اس بات پر مجھے پہلے کبھی یقین نہ آتا تھا ۔ ۔ میرا ماننا تھا کہ بندہ مخلص اور سچا ہو تو شادی سے قبل کے وعدے ہوں یا پھر الیکشن کے ، سچ ہو ہی جاتے ہیں ۔ ۔ لیکن یقین مانیں کہ خان صاحب کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کی موجودہ صورتحال دیکھی اور بالآخر مجھے یقین ہونے لگا ہے کہ واقعی کہنے والے نے بالکل صحیح ہی کہا تھا ۔ ۔
قارئین محترم اس بات پر یقین کرنے میں اگرچہ مجھے 20 سال کے قریب کا عرصہ لگا لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ دیر آید درست آید ۔ ۔

ویسے دیر آید درست آید سے یاد آیا کہ بہت سے وہ لوگ جو 2018 کے الیکشن میں لڑ لڑ کر پی ٹی آئ کو ووٹ دینے کے لیے قائل کیا کرتے تھے اب منہ چھپا کر پتلی گلی سے نکل لیتے ہیں، گویا انہیں اتنا تو یقین ہوچکا کہ ان کا فیصلہ اور ان کا اصرار سراسر غلط تھا ۔ خیر یہ لوگ دیر سے ہی آۓ لیکن عقل و منطق کے راستے پر تو آۓ ۔ ۔ ۔ لیکن المیہ تو یہ ہے کہ اب بھی بہت سے ایسے احباب و حضرات موجود ہیں جو اب بھی لوگوں کا دماغ بالکل اسی طرح چاٹتے ہیں جس طرح الیکشن سے قبل چاٹا کرتے تھے ۔

خیر اللہ سب کو ہدایت کے راستے پر چلاۓ ۔

Post a Comment

0 Comments
Post a Comment (0)
To Top