پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا
قارئین محترم
آج کی گرما گرم اور انتہائ اہمیت کی حامل خبر یہ سننے کو ملی ہے کہ زرداری صاحب جن کو اپنے باس ہونے پر بڑا فخر تھا جن کو خود پر اور اپنی طرز دکیٹی پر اتنا اعتماد تھا کہ وہ فرمایا کرتے تھے نیب کی کیا مجال ، نیب کی کیا حیثیت کہ وہ مجھ پر ہاتھ ڈالے ۔ ۔ ۔ وہی زرداری صاحب اسی نیب کی حراست میں اپنے آبائ گھر جیل منتقل ہوگۓ ۔ ۔
خیر بحیثیت خبر تو یہ بہت ہی مزیدار دلچسپ اور خوش آئند ہے لیکن سیاسی طور پر صورتحال کا اندازہ ابھی سے کرنا کافی مشکل ہے ۔ ۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتاۓ گا کہ آیا یہ گرفتاری بھی محض عوام کو دکھانے والی گرفتاری تو نہیں ہے ۔ ۔ کہیں یہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے ساتھ عوام کی توجہ کل آنے والے بجٹ سے ہٹانے کی سازش تو نہیں ۔ ۔ وفاقی وزراء تو کئ بار کہہ چکے کہ حکومت ، عدلیہ ، نیب اور باقی سب ادارے ایک ہی پیج پر ہیں ۔ ۔ گویا جو حکومت کی ہاں وہ اداروں کی ہاں جو حکومت کی خواہش وہ اداروں کی خواہش ۔ ۔ خیر ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن اگر زرداری صاحب مریم نواز کی طرح جلد ہی جیل سے باہر آجائیں تو سمجھ لیجۓ گا کہ
کتی چوراں نال رل گئ اے