یوں تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ الیکشن سے قبل کیے گۓ وعدے اور شادی سے قبل کیے گۓ وعدے کبھی سچ نہیں ہوا کرتے لیکن پھر بھی عمران خان کے کچھ جیالے کہا کرتے تھے کہ خان صاحب ایسے آدمی نہیں ہیں وہ جو بولتے ہیں وہی کرتے ہیں
ہم بھی کاش کی گردان الاپتے رہتے تھے اور یہ امید رکھتے تھے کہ چلو خودکشی والی بات پوری نہیں کی دوسرے وعدے پورے نہیں کیے تو بھی خیر ہے کچھ نہ کچھ تو شرم کر ہی لیں گے سارے نہیں تو چند ایک وعدے توضرور پورے کریں گے ۔ ۔
لیکن نہیں صاحب یہاں تو ایک بھی وعدہ پورا ہوتا دکھائ نہیں دے رہا ۔ ۔ ۔ حتی کہ حکومت کے آنے کے بعد اپنی عزت بچانے کے لیے کیا گیا وعدہ بھی یوٹرن لے کر پویلین کی جانب سدھار چلا ہے ۔ ۔
جی ہاں صاحب صحیح پہچانے آپ میں اسی وعدے کی بات کررہا ہوں جس پر خان کے جیالے چیخ چیخ کر کہتے تھے کہ خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہے گا اسے یونیورسٹی بناۓ گا ۔ ۔
لیکن معروف نجی چینل کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کینسل کردیا گیا ہے ۔ ۔ ۔ اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتاۓ گا کہ وزیراعظم ہاؤس کو مستقبل میں کس انداز سے استعمال کیا جاۓ گا لیکن بہرحال وعدہ توڑ کر عوام کا دل پھر سے توڑ دیا گیا ہے۔ ۔ اور یہ باور کرادیا گیا ہے کہ آئندہ بھی ان سے کوئ بہتر امید نہ رکھی جاۓ ۔