عظیم سیاستدان اور جمیعت عماۓ اسلام نورانی گروپ کے بانی مشہور و معروف عالم دین امام احمد شاہ نورانی صاحب کا آج یوم وصال گزرا ہے ۔ ۔ ملک بھر میں ان کے عقیدت مندوں نے ان کو ایصال و ثواب پہنچایا اور ان کے مشن نظام مصطفی کے نفاذ کو جاری رکھنے کے عزم مصمم کا اظہار کیا ۔
ساتھ ہی ساتھ تحریک لبیک پاکستان کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی ٹوئٹر پر #امام_نورانی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ٹوئٹر ٹرینڈ بھی چلایا ۔ ۔ ۔